اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فرشتہ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو خاکے کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ملزم کا خاکہ مقتولہ فرشتہ مہمند کی والدہ کی مدد سے بنوایا گیا تھا۔پولیس کمیشن ،ادھر مطابق فرشتہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم نثار کے بارے میں ان کی بیٹی نے پہلے ہی بتا دیا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نثار علاقے میں اچھی شہرت کا حامل نہیں۔جب کہ ملزم کے گھر والوں سے تفتیش کے د وران یہ چیز سامنے آئی کہ اس کی غلط کاریوں کا اس کی بیوی اور بچوں کا علم تھا۔ملزم فرشتہ والے واقعے سے قبل عمرہ بھی کر کے آیا تھا۔واضح رہے کہ اس کیس کا وزیر اعظم نے بھی نوٹس لیا تھا ، کئی دن کی کوششوں کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔