counter easy hit

پوری دنیا کے لیے سرپرائز، پاک بھارت جنگ میں چین کا پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان، باقاعدہ اعلامیہ جاری

Surprise for the whole world, China announces Pakistan's support for Pak-India war, regular declaration issued

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنگ کی صورات میں چین نے پاکستان کی مدد کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات ہوئی جس کے بعد ملاقات کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی جنرل نے اہم قومی مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت کے چینی قیادت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔چائنیز جنرل نے کہا کہ جنوبی ایشیاکےخطے کو استحکام اور اقتصادی ترقی کی ضرورت ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک توازن کو برقرار رکھنے پر مشاورت اور رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اعالمیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نے چینی جنرل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کوجانےکی اجازت ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر کرفیو ہٹایا جانا چاہیے۔ خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خانسے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکچین تعلقات کے بارے میں امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خصوصی دورے پر آنے والے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے وزیراعظمعمران خان سے اہم ملاقات کی ہے۔وزیراعظم ہاوس سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی منلگ کے روز وزیراعظم ہاوس میں آمد ہوئی تھی۔ اس دوران چین سے آئے مہمان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات کے بارے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر ہیں۔ اس سے قبل چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی خصوصی ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات کے حوالے سے بتایا گیا کہ چین اور پاکستان نے دفاعی تعاون کے حوالے سے ایک نیا معاہدہ کر لیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website