بھارتی وزارت خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ بہتر ہیں، ہماری کو ششیں ہیں کہ اس سال کے اختتام تک بھارت این ایس جی کا ممبر بن جائے۔
نئی دہلی: (یس اُردو) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمیں اپنا کلیدی دفاعی پارٹنر بنایا ہے، امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ ہم روس اور چائنہ کو نظر انداز کر دیں۔ سشما سوراج نے کہا کہ ہم صرف پٹھان کوٹ کے معاملے پر پاکستان کی تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں، پٹھانکوٹ حملے کے بعد پاکستان نے کہا کہ آپ ثبوت دے دیں ہم کارروائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات ملتوی نہیں ہوئی، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بن جائے۔ سشما سوراج نے کہا کہ چین نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کا مخالف نہیں تاہم چین کو این ایس جی میں شرکت کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔ سشما سوراج کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات میں کوئی تیسرا فریق نہیں ہے