لاہور میں خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں مشتبہ خودکش حملہ آور چوک مسجد شہداء کی جانب سے احتجاج میں داخل ہوااور
پولیس کے درمیان آکر خود کو اڑا لیا۔چیئرنگ کراس خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آورنےشام 6بجکر10منٹ3سیکنڈ پرخودکواڑایا ۔
حملہ آورنےاحتجاجی مظاہرین کے بجائے پولیس افسران کےقریب جاکرخودکواڑایا جس سےظاہر ہوتا ہےکہ حملہ آور ہدف قانون نافذ کرنے والے اہلکارتھے۔
حملے سےمتعلق تحقیقات جمع کی گئیں ہیں، اسی معلومات کی بنیاد پرتحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا جس کے بعد معلوم کیا جائے گا کہ دہشت گردوں کا ہدف کون تھا۔
وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سےحملے میں ملوث افراد تک فوری رسائی کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
واقعے کے بعد شہر کےمختلف علاقوں میں چھاپے ما رے جا رہے ہیں اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔لاہور کے اہم جگہوں پر کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔