پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کامیاب ترین بیٹسمین اظہر علی گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ، جس کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کے گھٹنے کی پرانی تکلیف دوبارہ ابھر آئی ہے، جس کے سبب وہ خاصی مشکل سے دو چار ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اظہر علی مکمل فٹ نہیں۔ سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ شروع ہونے میں ابھی دس دن ہیں۔ امید ہے کہ وہ فٹ ہو جائیں گے لیکن فی الحال ان کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ مینجمنٹ کی تجویز ہے کہ اظہر علی سمیت اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 17کردی جا ئے، ٹریننگ کیمپ منگل سے شروع ہو گا۔