کراچی(یس اردو نیوز) ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ کی کراچی میں غیرملکی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ جس میں را کے نیٹ ورک کے لئے سرگرم اسپیشل برانچ پولیس کا افس گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اے ایس آئی مصور نقوی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن ہے۔ گرفتار ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔ ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی۔ ملزم سال۔ 2008 میں را نیٹ ورک کی ٹریننگ کے لیے انڈیا بھی جاچکا ہے، ملزم ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا،
حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی پہلے بھی اس نیٹ ورک کے لئے کام کرتے ہوئے گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے ۔