نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے اکھیلا اشوکن عرف ہادیہ کو پیش کرنے کا حکم
بھارتی سپریم کورٹ نے کیرالہ ہائیکورٹ کے ہندو لڑکی کی مسلم لڑکے سے شادی منسوخ کرنے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے 24 سالہ اکھیلا اشوکن عرف ہادیہ کو پیش کرنیکا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ نے ہادیہ کے والد کی درخواست پر شادی منسوخ کی تھی۔