counter easy hit

پنجاب اسمبلی کے 137 ارکان کی رکنیت معطل

Suspends membership of 137 members of the National Assembly

Suspends membership of 137 members of the National Assembly

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کے 137 ارکان کی رکنیت معطل ہوگئی ہے۔ ایوان میں داخلہ بنداور حکومت کے لئے اجلاس چلانا ناممکن ہوگیا ہے۔ فیصل آباد سے حکومتی رکن نے خود پر فائرنگ کرنے والوں کاتعلق وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے جوڑ دیا ہے۔

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر4 وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمنٰ، بلال یاسین، اقبال چنڑ اور حمیدہ وحیدالدین سمیت پنجاب اسمبلی کی 137 ارکان کی رکنیت معطل ہوگئی ہے۔

اسمبلی ملازمین فہرستیں تھامے معطل رکنیت والے ارکان کو ایوان میں جانے سے روکتے رہے۔ اجلاس پونے دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تو اپوزیشن کے 4 ارکان سمیت 50سے زائد ممبران موجود تھے۔

فیصل آباد سے ن لیگ کے رکن میاں طاہر جمیل نے کہا کہ اُن پر چار بار قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے۔ 26 ستمبر کو انکے والد پر گولی چلی تھی اور گرفتار ملزمان کا تعلق وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے ہے۔

قائم مقام سپیکر شیر علی گورچانی استحقاق اور التوائے کار کی تحریکیں ملتوی کرتے رہے۔ وزیر خوراک بلال یاسین اور وزیر امداد باہمی اقبال چنڑ کی رکنیت معطل ہونے پر ان کے محکموں پروقفہ سوالات بھی نہ ہوسکا۔ اجلاس منگل صبح دس بجے تک ملتوی کردیاگیا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website