برطانوی وزیرخارجہ کا کہناہےکہ آنگ سوچی اعلان کریں کہ فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو واپسی کی اجازت دیں گی جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کی بستیاں جلانے کی سٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔
برطانوی وزیر خارجہ بورس جانس کا کہناہےکہ آنگ سانگ سوچی اعلان کریں کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس میانمار جانے کی اجازت دی جائے گی۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی فورسز کی جانب سے،روہنگیامسلمانوں کی املاک جلانے کی سٹیلائٹ تصاویر جاری کردی ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے خدشہ ظاہر کیا ہے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا متاثرین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار،مسلمان اقلیت کے خلاف پر تشدد کارروائیاں بند کرے۔