صوابی (جیوڈیسک) صوابی کے علاقہ سوڈیر میں رات گئے خواجہ سراوں کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک خواجہ سرا سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق رات گئے خواجہ سراوں کی ٹولی صوابی کے علاقے سوڈیر میں نجی تقریب کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے گاڑی روکنے کی کوشش کی۔
مزاحمت پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خواجہ سرا سمیت 2 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے جن کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا۔