صوابی ……صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3ا فراد جاں بحق ، اور تین زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق تحصیل ٹوپی کے گاؤں گندف میں خستہ حال مکان کی چھت گر گئی ، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اسکی دو بچیاں ہیں ،جن کی عمریں 6 اور 7 سال تھیں جبکہ زخمی ہونے والے دادا، دادای اور چچاکوٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے