counter easy hit

سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں سالانہ 12 فٹ برف باری

Snow

Snow

سوات (یس ڈیسک)سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں ہر سال موسم سرما میں 12 فٹ تک برفباری ہوتی ہے۔ ایسے میں سیاح مالم جبہ پہنچے کیلیے اور اپنا سفر محفوظ بنانے کیلیے گاڑیوں کے ٹائروں کو لوہے کی چین لگواتے ہیں۔مالم جبہ سوات کے حسین مقامات میں سے ایک ہے جو ضلعی صدر مقام سیدو شریف سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر شمال کی جانب واقع ہے۔

ہر سال موسم سرما میں برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد اس حسین وادی کا رخ کرتی ہے تاہم برفباری زیادہ ہونے کے بعد مالم جبہ ٹاپ تک پہنچنے کیلیے گاڑیوں کے ٹائروں کو لوہے کی چین لگانا انتہائی ضروری ہے۔ لوہے کی چین ملم جبہ جاتے ہوئے کرایے پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برفیلے ٹریک پر لوہے کی چین کے بغیر سفر خطرناک ہو سکتا ہے۔ مقامی طور پر گاڑیوں کی یہ چین 8 سو سے ایک ہزار روپے کرایے پر مل جاتی ہیں۔