اسلام آباد(ایس ایم حسنین)وادی سوات میں قدرتی حسن اپنے عروج پر ہے،سوات میں گھومتے ہوئے اپنے وطن سوئٹزرلینڈ کی یاد تازہ ہوگئی اسلام آباد میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینڈکٹ ڈی سرجات نے وادی سوات کے دورہ کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائت پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ وادی سوات کا قدرتی حسین انتہائی خوبصورت ہے، انھوں نے مہوڈنڈ جھیل کا بھی نظارہ کیا اور کہا کہ مجھے لگ رہا ہے جیسے اپنے ہی وطن سوئٹزرلینڈ میں گھوم رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت مرتبہ بتایا گیا کہ وادی سوات پاکستان کا سوئٹزرلیند ہے مگر میں اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے میں نے اپنا پہلا اکیلے سفرکرنے کا منصوبہ بنایا اور مجھے خوشی ہے کہ میرافیصلہ درست نکلا ۔ اس لیے میں یہ لمحات عوام پاکستان کے ساتھ بانٹ رہا ہوں۔انھوں نے سوات کی مقامی صنعت کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے اس کی تعریف کی۔
Ambassador Bénédict de Cerjat
@SwissAmbPak
Beautiful nature in the #SwatValley
Flag of Pakistan
, on my way to #MahodandLake yesterday. I almost felt like I was at home in Switzerland
Flag of Switzerland
Flag of Pakistan
Flag of Switzerland
I have been told many times that the #SwatValley is the #Switzerland of #Pakistan. I wanted to see with my own eyes. Therefore I am doing my very first leisure trip there. I am not disappointed and sharing these moments with you.