سٹاک ہوم (زاہد مصطفی اعوان) سویڈن نے بارڈر کنٹرول کا نفاذ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک تفصیلات کے مطابق سویڈن کی جانب سے بارڈر کنٹرول متعارف کرواتے ہوئے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی مکمل سفری دستاویزات کے ساتھ سویڈن کے اندر داخل ہوں۔
یہ شرط ہوائی جہازوں، ریل گاڑیوں، سمندری سفر کرنے والے اور بسوں کے مسافروں پر لاگو ہو گی۔ گزشتہ برس سویڈن میں پناہ حاصل کرنے کے لیے ایک لاکھ ساٹھ ہزار لوگوں نے اپنی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔
دوسری جانب ڈنمارک نے بھی جرمنی کی سرحد پر باڈرکنٹرول کو سخت کر دیا ہے۔ پیر کی دوپہر سے جرمنی سے داخل ہونے والے افراد کو پولیس نے چیکنگ شروع کر دی ہے۔