counter easy hit

سوئیڈن : 80 ہزار تارکین وطن کو واپس اپنے ملک بھیجا جائے گا

Sweden Immigrants

Sweden Immigrants

سٹاک ہوم (زاہد مصطفی اعوان) سوئیڈن کا کہنا ہے کہ ایسے 80 ہزار تارکین وطن کو واپس اپنے ملک بھیجا جائے گا جن کی سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔

سوئیڈن کے وزیر داخلہ اینڈرز ایگمین کے مطابق تقریباً 80 ہزار ان پناہ گزینوں کو واپس بھیجے جانے کی توقع ہے جن کی سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔

تاہم وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کو پناہ دینے کا اختیار عدالت اور حکام کے پاس ہے ، گذشتہ سال سویئڈن میں 58 ہزار تارکین وطن کو پناہ دینے کی درخواست منظور کی گئیں۔

سوئیڈن نے تارکین وطن کی کی ھلی آمد و رفت کو روکنے کے لیے اپنی سرحد پر بھی عارضی طور پر نگرانی بڑھا دی ہے۔