counter easy hit

سوئیڈن جولین اسانج کے خلاف جاری کیس کی تحقیقات سے دستبردار

 لندن: سویڈش پراسیکیوٹرز نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کیخلاف جاری ریپ کیس کی تحقیقات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا جبکہ جولین اسانج کے وکلا کا ماننا ہے کہ اس سے جولین کی اخلاقی فتح ہوئی ہے۔

Sweden Julian withdraw from the case investigation against Assange

Sweden Julian withdraw from the case investigation against Assange

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جولین اسانج 2012ء سے لندن میں ایکواڈورکے سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں تاہم برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کو اب بھی گرفتار کیا جائیگا کیونکہ انھوں نے 2012ء میں جاری ہونیوالے وارنٹ پرگرفتاری نہ دے کر اپنی ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کی تھی۔

دوسری جانب برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس کا کہنا ہے کہ اس جرم کی سزا ایک سال تک قید یا پھر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے جبکہ ایک بیان کے مطابق ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن ماریانے نے گذشتہ روز جولین اسانج کیخلاف ہونے والی مبینہ ریپ کیس کی تحقیقات کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website