سویڈن (یس ڈیسک) سویڈن میں مسجدوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کے خلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، پارلیمان کے سامنے ہونے والے احتجاج میں تین ہزار افراد نے مظاہرہ کیا۔
سویڈن میں ایک ہفتے کے دوران تین مساجد کو نذر آتش کیا گیا جس میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔
سٹاک ہوم میں سیکڑوں افراد مسلمانوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے اور پارلیمان کے سامنے احتجاج کیا۔
مالمو اور گوٹنبرگ میں بھی نسل پرستی کے خلاف جلوس نکالے گئے۔ سویڈن میں پولیس کو مساجد کی سکیورٹی سخت کرنے کا کہا گیا ہے۔