سٹاک ہوم (کاشف عزیزبھٹہ سے) سٹاک ہوم میں یوم پاکستان روائیتی جوش و جزبہ سے منایا گیا۔ سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم کے زیراہتمام 23 مارچ شام 5 بجے شیرٹن ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔اس تقریب میں مختلف ممالک سےتعلق رکھنےوالے 150 سے زائد سفارتکاروں وزارت خارجہ سویڈن کی اعلی خکومتی شخصیات معروف کاروباری شخصیات اور سویڈن میں موجود پاکستانی برادری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
سفیر مخترم جناب طارق ضمیران کی اہلیہ اور منسٹر سفارتخانہ نجیب درانی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اس کے بعد تقریب کےآغاز میں پاکستان اور سویڈن کے قومی ترانے بجائے گئے قومی ترانوں کی گونج میں ہال میں موجود دونوں اطراف میں لگائی گئی بڑی اسکرینز پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔ سفیر مخترم جناب طارق ضمیر نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے خاضرین کو 23 مارچ کےدن کے خوالےاس دن کی اہمیت اور مقصد پر روشنی ڈالی۔
سفیر مخترم جناب طارق ضمیرنے کہاکہ پاکستانی قوم قائداعظم محمد علی جناح کی پرجوش قیادت میں 23 مارچ 1940 کو منظور کی جانے والی قراداد پاکستان کی 76 ویں سالگرہ بڑے جوش وولولے سے منا رہی ہے۔انہوں نےپاکستان کی خارجہ اور داخلہ پالیسی اور پاکستان کی مجودہ صورتخال سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پاکستان آزاد اور خود مختار پاکستان ہے جہاں جمہوریت ہےعدلیہ آزاد ہےانہوں نے کاروبادی خضرات کو پاکستان میں کاروبار کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کاروباری خضرات کے لیے بہت مواقع ہیں۔
دنیا بھرسے لوگ پاکستان میں انوسٹمنٹ کر رہے ہیں اور پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے والوں کو خکومت ہر طرخ کی سہولت دے رہی ہے۔حطاب کے بعد سفییر مخترم طارق ضمیر اور ڈپٹی ڈائیریکٹر جنرل ایشیا پیسیفک ریجن وزارت خارجہ سویڈن مخترمہ ہیلینا سونگیلینڈ۔ چیف آف پروٹوکول وزارت خارجہ سویڈن جناب کلاس مولن۔سابقہ سویڈن کی سفیر برائےپاکستان مخترمہ آن ولکنز ۔نے یوم پاکستان کی 76 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان اور سویڈن کا کیک کاٹا۔ تقریب کےآخرمیں تمام معزز مہمانوں کی تواضع پاکستانی روائیتی کھانوں سے کی گئی۔