سویڈن (کاشف عزیز بھٹہ) کسی بھی معاشرہ کی تعمیر و ترقی کے لیے مثبت اور فلاخی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی خامل ہوتی ھیں اور خصوصآدیارغیرمیں رہتے ہوئےان کی اہمیت اور بھی بڑہ جاتی ہےجہاں فیملیز اپنے پیارے وطن سے دور اپنے وطن کی ثقافت کو مس کرتی ہیں اور شدت سے اس قمی کو مخصوص کرتی ہیں کے دیار غیر میں پیدا ہونے والے ان کے بچے اپنے پیارے وطن کی ثقافت کھیل کود رسم و رواج اور اقدار سے زیادہ واقف نہیں رہتےاوراس قمی کو ہی مخسوس کرتے ہوئے ہم سویڈن میں پاکستانی برادری کی فلاخ اور خصوصآ سویڈن میں پیدا ہونے والے بچوں کے لیے ایسی ثقافتی سرگرمئیوں کا انعقاد کرتے ہیں جس سے سویڈن میں پیدا ہونے والے بچوں اور پاکستانی برادری کووطن سے دوری کا اخساس کم ہو سکےاور وہ اپنے وطن کی ثقافت سے جڑےرہیں ان خیالات کا اظہار 2 اگست کو سٹاک ہوم میں ہونے والے عظیم الشان بسنت میللہ کےروخ رواں اور آ رگنائیزر خواجہ مقصود نے اپنے بیان میں کیا۔
خواجہ مقصود نے کہا کےھم گزشتہ دس سالوں سے سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاخ کے لیے اور اور پاکستان کی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہےہیں اور بسنت میلہ کا اھتمام کر رھے ھیں اورگزشتہ سالوں کی طرخ اس سال بھی 2 اگست کو گیارویں عظیم الشان بسنت میلےکا انعقاد کیا جائے گا۔جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔خواجہ مقصود جوکےسویڈن کی ممتاز سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت ہیں اور ھوٹلنگ کے شعبہ سےوابسطہ ہیں اور سٹاک ہوم میں لیلا پاکستان (منی پاکستان)کےنام ےریسٹورنٹ چلارہےہیں۔خواجہ مقصود اس بات پریقین رکھتےہیں کےزندگی میں کامیابی کے حصول کےلیےمخنت کےساتھ ساتھ سچے جزبےکی بڑی اہمیت ہے۔
ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہےکےآپ سویڈش اور ایشین کمیونٹی میں یکساں طور پرمقبول ہیں اور دونوں کمیونٹیز کے درمیان پل کا قردار اداکرتے رہتےہیں اپنے کاروباری تجربےکےپیش نظر وہ زاتی کاروبار کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنے ہم وطنوں کو بھی اس کا مشورہ دیتے ہیں۔مثبت سوچ مخنت اور سخاوت ان کی شخصیت کا خاصہ ہیں عوامی سماجی اور مزہبی الغرض ہرسطح پران کی خدمات قابل زکرہیں اور کھیلوں سےمتعلقہ انتظامی مسائل کے حل کے علاوہ مالی معاونت بھی کرتے ہیں اور سویڈن میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔