کرسی کا استعمال بیٹھنے کیلئے کیا جاتا ہے تاہم سویڈش شخص کو ہوا میں اُڑان بھرنے کا شوق کچھ یوں چڑھا کہ اس نے اُڑنے والی کرسی تیار کرڈالی۔
سویڈن سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایک عام سی کرسی پر آٹھ چھوٹے پنکھوں کو یوں منسلک کیا کہ کرسی با آسانی زمین سے اوپر اڑسکے۔
ذہین شخص نے اپنی ویب سائٹ پر اس کرسی کو تیار کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا ہے جسکی مدد سے کوئی بھی اپنی اڑنے والی کرسی تیار کر کے ہوا میں اُڑنے کا خواب پورا کر سکتا ہے۔