counter easy hit

سوئٹزرلینڈ کی افغان طالبان کو مدد کی پیشکش، طالبان کے یورپی ڈویژن کے سربراہ سے سوئس سفیر کی ویڈیو لنک ملاقات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) طالبان نے 15افغان فوجی اور پولیس اہلکار رہاکردیے۔ دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے گزشتہ شب اپنے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امارات اسلامیہ نے کے قید خانے سے 15 افغان سرکاری فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو رہا کر کے ان کے اہلخانہ کےپاس واپس بھیج دیا گیا ہے۔انھوں نے تصدیق کی کہ یہ رہائی صوبہ غور کی امارات اسلامیہ کی طرف سے عمل میں آئٰی ہے۔اوررہائی کے وقت انھیں امدادی پیکج اورضروری مدد بھی فراہم کردی گئ ہے۔ دریں اثنا اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان طالبان کے دوحہ دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سیاسی دفتر کے یورپی ڈویژن کے سربراہ جناب عبدالحق وثق اور ان کے ہمراہ وفد نے دوحہ میں سوئس سفیر اور سوئٹرزلینڈ کے ترقیاتی ایجنسی کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ سوئس وفد نے افغانستان میں انسانی ہمدردی کے تحت امداد کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ پولیٹیکل آفس کے یوروپی ڈویژن کے عہدیداروں نے افغانستان میں سوئزرلینڈ کی مدد اور غیر جانبدارانہ کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انسانی امداد کی فراہمی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

@suhailshaheen1
·
5m
Today, 15 soldiers and policemen of the Kabul Administration were released from a prison of the Islamic Emirate in Ghor province and sent to their families after handing them the usual package of assistance.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website