برن (علی جیلانی سے) سوئیٹزر لینڈ کے شہر دارلحکومت برن میں جشن آزادی کی خوشی میں پاکستانی ایمبیسی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں پاکستانی فیملیز نے شرکت کر کے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس موقعہ پر سفیر پاکستان ڈاکٹر امان رشید نے وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان کا پیغام پڑھو کر سنایا۔ صدر پاکستان جناب ممنون حسین اپنے بیان کہا کہ ہم جشن آزادی نئے جوش اور ولولہ کے ساتھ منا رہیہیں اور ہمیں یقین رکھنا چائیے کہ یہ جوش و ولولہ آنے والے دنوں میں ہمارے لئے سیاسی، اقتصادی اور سماجی استحکام کا راستہ ہموار کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ضرب عضب کے سلسلے میں جو امن پیدا کیا ہے اسکے نتیجے میں کارباری محول بہتر ہو رہا ہے اور بیرونی سرمایہ کار تیزی سے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان جناب محمد نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سال 14 اگست کا دن روایتی مسرت کے ساتھ دکھ کے گہرے احساس کو بھی اپنے اندر سمیئے ہوئے ہے کوئٹہ کے شہدا کا غم ابھی تازہ ہے آج ہم ان شہدا کو یاد کر رہے ہیں۔ جنہوں نے آزادی قائم رکھنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا یہ یوم آزادی اس وجہ سے بھی یادگار ہے کہ اہل کشمیر کی نئی نسل نے ایک نئے جذبہ کے ساتھ آزادی کا علم اٹھایا ہے میں اس سال 14 اگست آزادی کشمیر کے نام کرتا ہوں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر امان رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ سب پاکستان کے سفیر ہیں اور اپنے عمل، کردار، اخلاق سے سوئیٹزر لینڈ کے لوگوں کے دلوں میں مقام پیدا کریں کیونکہ میڈیا جو ہمارے خلاف غلط پروپیگنڈہ کرتا ہے تو لوگ تصویر کا صیح رخ دیکھ سکیں ثابت ہوسکے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں اس موقع پر انھوں نے وزیراعظم پاکستان کے اس بیان کا حوالہ دیا جو انھوں نے اقلیت ڈے کت موقع پر دیا کہ پاکستان میں یر شخص اپنی مذہبی آزادی کے ساتھ رہ سکتا ہے اس موقع پر شہداء کشمیر، شہدائے کوئٹہ کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ سوئیٹزر لینڈ کے صدر نے وزیراعظم کو شہدائے کوئٹہ کیلئے خصوصی تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔ آخر میں مہمانوں کی تواضح لزیز کھانوں سے کی گئی اور بچوں میں کوئیز کا مقابلہ ہوا۔