سویٹزر لینڈ (علی جیلانی سے) سویٹزر لینڈ کے دارلحکومت برن میں پاکستانی سفارت خانہ نے یوم دفاع کے پچاس سال مکمل ہونے کی خوشی میں بچوں کے درمیان ایک مقابلہ کرایا۔ اس مقابلہ میں بچوں کو ایک مضمون لکھنے کے لیے کہا گیا جسکا عنوان تھا 1965 کی جنگ اور دفاع پاکستان، اس مقابلے کا اہتمام جارج دی افیئر جناب مراد بصیر صاحب نے کیا۔
بچوں کو یہ مضمون مختلف زبانوں اردو، انگلش، جرمن، فرانسیسی میں لکھنے کو کہا گیا جسمیں بچوں نے بڑے جوش و جذبے سے خصہ لیا۔ اس مقابلے میں سب سے اچھا مضمون لکھنے پر سید زین جیلانی کو انعام دیا گیا۔ اس موقع پر سفارت خانہ برن میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔
جسمیں خطاب کرتے ہوئے جارج دی افیئر جناب مراد بصیر صاحب نے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں یہ قوم کے معمار ہیں ان کی نشونما اور تربیت کرنا ماں باپ کا فرض ہے اور یہاں سویٹزر لینڈ میں رہتے ہوئے اپنے پیارے وطن پاکستان کے تاریخی واقعات کے بارے میں آگاہی ضروری ہے اور میں بڑا متاثر ہوا ہوں کہ بچوں نے اس مقابلہ میں اچھے اچھے مضمون لکھے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ مستقبل میں بھی ہم بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔
پاکستانی فیملیز نے اس موقع پر مراد بصیر کی کوششوں کو سراہا اور اُن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔