سویٹزرلینڈ (علی جیلانی سے) سویٹزرلینڈ کے دالحکومت برن Bern میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم آزادی کی خوشی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں پاکستانی فیملیز اور غیر ملکی حضرات نے شرکت کی۔
اس موقع پر تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ چارج دی افیئر جناب مراد بڈیر صاحب نے تمام مہمانوں کو ویلکم کیا اور جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر انہوں نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
صدر پاکستان جناب ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ یوم آزادی آنے والے دنوں میں ہمارے لیے سیاسی اقتصادی اور سماجی استحکام کی نوید لے کر آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے امن بحال کرنے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان جناب نواز شریف نے اپنے پیغام کہا کہ یہ دن خوشی کا دن ہے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے اور اس عہد کو تازہ کرنے کا بھی ہے کہ ہم متحد اور یکجا ہو کر اُن مقاصد لے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے جن کیئے پاکستان حاصل کیا گیا۔
ہمیں اُن شہیدوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنھوں نے آزادی کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ جناب مراد بصیر صاحب نے اس یوم آزادی کے موقع پر سویٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانیوں کو خوشی کی نوید سناتے ہوئے ڈیجیٹل پاسپورٹ کے اجراء کا اعلان کیا جسکا افتتاح بیگم امان رشید سفیر پاکستان اور جناب مراد بصیر صاحب نے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر حاضرین نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر بچوں کے لیے گیم کا اہتمام کیا گیا اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔