counter easy hit

سوئٹزرلینڈ :تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کی تجویز ریفرنڈم میں مسترد

Referendum

Referendum

جنیوا (یس ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کے لیے کیے گئے ریفرنڈم میں عوام نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ انتیس نومبر کو ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق پچھتر فیصد ووٹرز نے حکومتی تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس کے مطابق تحفظ ماحول کے نام پر تارکین وطن کی تعداد میں کمی لائی جانے تھی۔ حکومت کا موقف تھا کہ تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اور ملک کے قدرتی وسائل شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کی اسی لاکھ سے زائد آبادی کا ایک چوتھائی حصہ تارکین وطن پر مشتمل ہے۔ دوسرے ریفرنڈم میں سونے کے ذخائر میں اضافہ کا سوال کیا گیا تھا۔ اسے بھی 77 فیصد ووٹرز نے مسترد کر دیا ہے۔ حکومت سونے کے موجودہ 20 فیصد ذخائر کو 80 فیصد کی سطح پر لے جانا چاہتی تھی۔