سوئیٹزرلینڈ (سید علی جیلانی) قرآن شریف میں خدا تعالی فرماتا ہے میں اور میرے فرشتے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر صلواة پڑھتے ہیں بخاری شریف میں ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ یہ خدا فرشتوں کے ساتھ مل کر کیا کرتا ہے وہ فرماتے ہیں خدا فرشتوں کا مجمہ لگا کر حضور کی ثنا خوانی کرتا ہے پھر خدا نے ایک اور جگہ قرآن میں فرمایا ”اے حبیب ہم نے آپ کے زکر کو بلند کر دیا” حضرت حان بن شابت ہمیشہ حضور کی بارگاہ میں نعت کا ہدیہ پیش کیا کرتے تھے۔
نعت گوئی کرنا حضور کی ثنا خوانی کرنا اللہ کی بھی سنت ہے اور صحابہ کرام کی بھی سنت ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ہم آج بھی اس نفسانفسی کے دور میں حضور کے زکر کو بلند کرنے کیلئے نعت کی محفلیں سجاتے ہیں اور خدا کا وعدہ ہے کہ جب تک یہ دنیا قائم ہے اللہ تعالی اپنے حبیب کا زکر بلند رکھے گا آج دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں ہے۔
جہاں زکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل نہ سجتی ہو اور لوگ عقیدت کے پھول نچھاور نہ کرتے ہوں زکر مصطفے ایک ایسا عمل ہے جسکے کرنے سے گھروں میں برکتیں رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور جو لوگ ان محافل میں شرکت کرتے ہیں اللہ تعالی ان حضرات کے گناہ معاف کر دیتا ہے اور خدا تعالی نے میلاد مصطفے منانے والوں اور نعت کی محفلیں سجانے والوں کی جگہ جنات النعیم میں رکھی ہے۔
ہالینڈ کے شہر دین ہاگ میں ہر سال سلسلہ عظیمیہ کے زیراہتمام اور جناب جاوید عظیمی کی زیر نگرانی ایک نعت مقابلہ منعقد ہوتا ہے جس کا مقصد بچوں، بڑوں، عورتوں، نوجوانوں کے دل میں صحبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پھول بھرنا ہے کیونکہ ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد محبت رسول ہے نعتوں کی محفلوں میں جانے سے ایمان تازہ ہوتا ہے اس سال بھی حسن نعت کا مقابلہ دین ہاگ میں 15 مئی کو 2 بجے منعقد ہو رہا ہے۔
میں جناب جاوید عظیمی صاحب نگران مراقبہ ہال ہالینڈ کو اور ان کی تمام ٹیم کو بے انتہا مبارکباد پیش کرتا ہوں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ ہر ملک، ہر گلی، ہر محلہ میں زکر مصطفی کی محافل سجتی رہیں اللہ تعالی ہمیں پورے سال زکر مصطفی کی محافل سجانے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم آقا کے صحیح امتی ہونے کا حق ادا کر سکیں۔