جڑواں بہنیں جگر اور چھاتی سے جڑی ہوئی تھیں ، آپریشن کے کامیاب ہونے کے امکانات صرف ایک فیصد تھے
برن (یس اُردو) سوئٹرز لینڈ میں ڈاکٹروں نے جسم سے جڑی آٹھ دن کی جڑواں بہنوں کو علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے ، یہ اتنے چھوٹے بچوں کا کیا جانے والا پہلا کامیاب آپریشن ہے ۔جڑواں بہنیں جگر اور چھاتی سے جڑی ہوئی تھیں ، سوئس میڈیا کے مطابق بچیوں کی جان کوخطرہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے جلد یہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ، آپریشن کے کامیاب ہونے کے امکانات صرف ایک فیصد تھے ۔
13 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم نے پانچ گھنٹے طویل آپریشن میں مایا اور لیدیا کو الگ کیا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچیاں تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں