counter easy hit

سوئٹزرلینڈ: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کانفرنس کا آغاز

Switzerland

Switzerland

اقوام متحدہ کے تحت شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے مذاکرات کروانا ہے
جنیوا (یس اُردو) سوئٹزر لینڈ میں اقوام متحدہ کے تحت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے کانفرنس کا آغاز ہو گیا ۔سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہونے والی کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کے اسرائیل اور فلسطین کے دو روزہ دورے کےبعد ہوا ہے ۔ اقوام متحدہ کے تحت شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے مذاکرات کروانا ہے ۔ “امن ممکن ہے” کے عنوان سے ہونے والی اس کانفرنس میں اقوام متحدہ ، اسرائیل اور فلسطین اورسول سوسائٹی کے بین الاقوامی ماہرین شامل ہیں ۔