لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)جماعت اسلامی زون 112کے نائب امیرسیدحارث احسان شاہ نے قراردادپاکستان کے موقعہ پراپنے پیغام مین کہاہے کہ ہمیں پاکستان کی نظریاتی اساس کے تحفظ، سالمیت کے دفاع اور اس کی ترقی و خوشحالی کا عزم کرتے ہوئے عہد کرنا چاہئے کہ اپنے تمام سیاسی، ذاتی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو فراموش کر کے پاکستان کو اقتصادی اور دفاعی طور پر نہایت مضبوط اور اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں استعمال میں لائیں گے، قومی اتحاد سے تمام بیرونی و اندرونی خطرات اور چیلنجز پر قابو پا لیں گے،امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کرپشن فری پاکستان مہم شروع کررکھی ہے اس میں ان کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے عہدکرتے ہیں کہ پاکستان کو قائداعظم اورعلامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیربنائیں گے۔