counter easy hit

نا اہل حکمرانوں نے ایٹمی پاکستان کوگداگربناکرقومی کووقار کوساہوکاروں کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے،سیدحارث احسان

 sydhars kindness

sydhars kindness

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)نائب امیرجماعت اسلامی زون 112سیدحارث احسان نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے ایٹمی پاکستان کوگداگربناکرقومی کووقار کوساہوکاروں کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے۔قو م کاہر بچہ مقروض اورقرضے لینے والے عالیشان محلوں میں عیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تہیہ کرلیا ہے کہ کرپشن مافیا کومزیدبرداشت نہیں کیا جا ئے گا۔حکمرانوں سے لیکرگلی محلوں اوراداروں میں انکی مزاحمت اورحوصلہ شکنی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وی آئی پی کلچرنے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ملت سے غداری کرکے انگریز سے جاگیریں لینے والوں کی تیسری نسل عوام کی گردنوں پر سوارہے۔حکمران ان دفعات کومانتے ہیں جسمیں انکے وسیع اختیارات ہوں۔انہوں نے کارکنان پرزوردیاکہ2018کے انتخابات کوحدف بناکرعوام میں پھیل جائیں اورعوام کی گردنوں پرمسلط ظالم ،جابراورکرپٹ ٹولے سے چھٹکارہ کے لئے کوئی کسرنہ اٹھا رکھیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلا می ہی کرپٹ لوگوں کااحتساب کرسکتی ہے۔