counter easy hit

سڈنی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا 3 وکٹوں پر 365 رنز

سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز کینگروز کو قابو کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔پاکستانی بولر پورے دن میں صرف 3ہی وکٹیں گراسکے۔

Sydney: Australia 365 runs for 3 wickets on the first day

Sydney: Australia 365 runs for 3 wickets on the first day

بیٹسمینوں کی شاندار کارکردگی کے باعث آسٹریلیا نے صرف3وکٹوں کے نقصان پر365رنز بنالئے،میٹ رنشا نے 167رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ وارنر نے دھواں دار 113رنز بنائے۔سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔اوپنر ڈیوڈ وارنر اور میٹ رنشا نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے 151رنز کا آغاز فراہم کیا جس میں ڈیوڈ وارنر کےتیزرفتار 113رنز شامل تھے، ٹیسٹ میچوں میں یہ ان کی 18ویں سنچری ہے۔ڈیوڈ وارنر نےصرف 78گیندوں کی مدد سے کھانے کے وقفے سے قبل ہی سنچری بنا ڈالی۔اس طرح وارنر دنیاکے پانچویں بیٹسمین بن گئے، جنہوں نے میچ کے پہلے ہی روز لنچ سے قبل سنچری بنائی۔ آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین ، چارلس مک کارٹنی، وکٹر ٹرمپراور پاکستانی اوپننگ بیٹسمین ماجد خان یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔عثمان خواجہ13 اور کپتان اسمتھ 24رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،میٹ رنشا نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔پہلے روز کھیل کے اختتام پرکینگروزنے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 365رنز بنالئے تھے، میٹ رنشا 167اور ہینڈز کومب40رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے دو جبکہ یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website