آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک منفرد آرٹ کی نمائش جاری ہے جو کسی میوزیم میں نہیں بلکہ ساحلِ سمندر پر منعقد کی گئی ہے۔ اپنے طرز کی اس منفر د نمائش میں پیش کیے گئے مجسمے بھی انو کھی نو عیت کے ہیں جن میں جدّت اور جدیدیت نما یا ں ہے ۔
کے عنو ان کے تحت ہونے والی اس20ویں سالانہ نما ئش میں پلاسٹک،چکنی مٹی،ربر،اسٹین لیس اسٹیل،پیتل،بان اور دیگر مٹیریل سے تیار کیے گئے منفر د انداز کے عظیم الشان مجسموں نے لو گو ں کی تو جہ حاصل کر لی ہے۔
19اکتوبر سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والی اس دلچسپ نمائش میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے تیار کردہ کم وبیش 100آرٹسٹک ماڈلز نمائش میں رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ منفرد نمائش 6نومبر تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں۔