counter easy hit

سڈنی ٹیسٹ:پاکستان 2وکٹ پر126رنز

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پرپاکستان نے پہلی اننگز میں2وکٹوں کے نقصان پر126رنز بنالئے، یونس خان 64اور اظہرعلی 58رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ آسٹریلیا کا پہلی اننگز کا اسکور برابرکرنے کیلئے اسے مزید412رنز درکار ہیں اور اس کی 8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

Sydney test: Pakistan 2 wickets for 126 runs

Sydney test: Pakistan 2 wickets for 126 runs

آسٹریلیا کے538رنز کے تعاقب میں پاکستان کو جلد نقصان اٹھانا پڑا اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شرجیل خان صرف 4رنز بناسکے، وہ ہیزل ووڈ کی گیند پر رینشا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم بھی ہیزل ووڈ کا شکار بنے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر اظہرعلی اور یونس خان نے ٹیم کو سنبھالا اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں120رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی، اس دوران دونوں بیٹسمینوں نے اپنی نصف سنچریز مکمل کیں۔اس سے قبل آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے 538رنز8کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا تھا۔پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے 3،عمران خان اور اظہر علی نے 2 ،2وکٹیں حاصل کیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website