سویٹزرلینڈ : ممتاز مذہبی اسکالر اور خاندان غوثیہ اشرفیہ کے چشم و چراغ صاحبزادہ سید علی جیلانی نے چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جناب چوہدری پرویز اقبال کے والد چوہدری بشیر احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
آپ نے چوہدری صاحب کو فون کر کے اُن کے لئے دعا کی اور اُنہیں کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت نصیب کرے اور اُن کے درجات بلند کرے اور آپ کو اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔