counter easy hit

کیسا استعفیٰ، جدوجہد آزادی میرے خون میں شامل، سید علی گیلانی کا بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب

اسلام آباد(یس اردو نیوز) جدوجہد آزادی سے وابستگی میرے خون میں شامل ہے۔بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسی کوئی طاقت نہیں جو مجھے شہدائے کشمیر کے نصب العین کےتحفظ سے دور رکھ سکے، جدوجہد آزادی سےوابستگی میرےخون میں شامل ہے۔ سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری پروپیگنڈے کومسترد کرتا ہوں،اے پی ایچ سی سےعلیحدگی کا مطلب حق خودارادیت کی مقدس تحریک سے علیحدگی ہرگز نہیں ہے۔ بزرگ کشمیری رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میری وضاحت بھارتی میڈیا،ضمیر فروش اشرافیہ کے جعلی پروپیگنڈے کا جواب ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک حریت کے بانی بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے آڈیو پیغام کے بعد تحریری طور پر بھی کل جماعتی حریت کانفرنس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ خط میں سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر اس فورم سے مکمل طور پر علیحدگی کا اعلان کر رہے ہیں۔

SYED ALI GILANI, TO, ANSWER, PROPAGANDA, BY, INDIAN, AUTHORITIES

SYED ALI GILANI, TO, ANSWER, PROPAGANDA, BY, INDIAN, AUTHORITIES

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website