counter easy hit

حکومت 1ملین ٹن گندم درآمد کرنے جا رہی ہے۔  25 اگست تک درآمد شدہ گندم کے جہاز پاکستان پہنچ جائیں گے, سید فخر امام

اسلام آباد(یس اردو نیوز) حکومت 1ملین ٹن گندم درآمد کی جا رہی ہے۔اسکے علاوہ ٹی سی پی بھی 1.5 سے 2ملین گندم درآمد کر سکتا ہے۔ 25 اگست تک درآمد شدہ گندم کے جہاز پاکستان پہنچ جائیں گے ۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ کارٹیلائزیشن کی نشاندہی کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے،صوبوں کو چاہیے کے کارٹلز ختم کریں گندم کی زخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،طلب اور رسد کے فرق کو ختم کرنے کے لیے گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وفاقی وزیربرائے غذائی تحفظ سید فخر امام نے  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم ہماری خوراک کا اہم حصہ ہے۔پاکستان گندم پیدا کرنے والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے،ذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ قلت پیدا کرنے کے طریقہ کار ہیں ملک میں کارٹیلائزیشن اور ذخیرہ اندوزی ہے انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی سندھ حکومت گندم کا بحران کیوں پیدا کرنا چاہتی ہے۔ملک میں ہدف سے زیادہ گندم کی پیداوار ہوئی ہے انہوں نے کہا کے سندھ حکومت گندم ریلیزکر دے تو قیمت کافی کم ہوجائے گی۔ وفاق اور صوبے بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ گندم اور آٹے کی کوئی شکایت نہ آے۔عام آدمی کو صحیح قیمت پر گندم مہیا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کے سندھ سے گزارش ہے کہ گندم ریلیز کرے اس سلسلے میِں حکومت سندھ کو 2 خطوط لکھے۔1.25 ملین ٹن گندم سندھ میں سرکاری شعبہ نے خریدی ہے۔سید فخر امام نے کہا کہ ہم کاٹلز کے حق میں نہیں۔صوبوں کو چاہیے کہ کارٹلز کو ختم کریں۔انہوں نے کہا کے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق عوام کیلئے سستی قیمت پر اچھے معیار کی گندم کو یقینی بنارہی ہے۔طلب اور رسد کے فرق کو ختم کرنے کے لیے گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔گندم کی ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کے پنجاب نے گندم ریلیز کرنا شروع کردی ہے۔سید فخر امام نے کہا کہ ملک میں گندم کی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام صوبے ایک دوسرے اور وفاقی وزارت کے ساتھ تعاون کر یں۔وفاقی وزارت، نجی شعبے کے درآمد کنندگان کو گندم کی مناسب اور بروقت درآمد کو یقینی بنانے کے لئے سہولیات فراہم کررہی ہے ۔

LIVE : #APPNews Federal Minister for Information & Broadcasting Senator Shibli Faraz and Minister for National Food Security Syed Fakhar Imam addressing press conference #Islamabad https://t.co/zD4eaW8Ojo
— APP 🇵🇰 #KashmirSiegeDay 🔗🔗‼️ #Youm_e_Istehsal (@appcsocialmedia) August 3, 2020

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website