جرمنی (APNAانٹرنیشنل نیوز/انجم بلوچستانی) برلن بیورو کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز مصور ،دانشور، انسانی حقوق کے علمبردار ،سماجی کارکن ورہنما جمی انجینئر نے سفیر پاکستان سید حسن جاوید کی دعوت پر برلن کادورہ کیا ،جہاں انہوں نے سفا رتخانہء پاکستان کی جانب سے ١٢ اکتوبر ٢٠١٥ء کی سہ پہر منعقد کی جانے والی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا اور انکے سوالوں کے جواب دئے،اس سے قبل سفیر پاکستان نے ان کا تعارف کرواتے ہوئے انکی سماجی و رفاہی خدمات کا تذکرہ کیا اورانکی زندگی کے چند اہم واقعات پر روشنی ڈالی۔