لوٹن (تیمور لون) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید حسین شہید سرور نے گذشتہ روز مونسپل کمیٹی کوٹلی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری الطاف حسین گلہاروی کے اعزاز میں یہاں لوٹن میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر ممتازکاروباری شخصیت چوہدری محمد تاج الہی، میاں مظہر قریشی اور شاہد حسین سید بھی موجود تھے۔
اس دوران پاکستان اور آزادکشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری الطاف گلہاروی نے بتایاکہ کوٹلی شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہا ہے۔ شہر کی صفائی وستھرائی کے لیے اڑھائی کروڑ کی لاگت سے گاڑیاں اور دیگر مشینری خریدلی گئی ہے جس سے شہر کو خوبصورت بنانے اور صاف ستھرا رکھنے میں مددملے گی۔
سید حسین شہید نے چوہدری الطاف گلہاروی کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناوئوں کا اظہارکیا۔ انھوں نے کہاکہ کوٹلی کی ترقی او ر وہاں کے لوگوں کی خوشحالی کے لیے بلاتفریق کام ہونا چاہیے۔ یہ امور انتظامیہ اپنا فرض سمجھ کر انجام دے اور لوگوں کو بھی چاہیے کہ اچھے اور نیک کاموں میں تعاون کریں۔ درایں اثنائ، سید حسین شہید سرور نے ایم ایس ایف آزادکشمیر کے سابق صدر ملک ابرار کے بہنوئی ملک یونس کی وفات پر ان کے گھر جا کر افسوس کا اظہار کیا۔