لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 برسوں میں پینے کے پانی کے منصوبوں پر 70 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ،دیہی آبادیوں کے4 کروڑ سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں صاف پانی کےپراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے،رواں مالی برس صاف پانی پراجیکٹ پر 11 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور ریجن کے 4 اضلاع بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں اور بہاولپور میں منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،منصوبےکوسابق منصوبوں کی طرح اعلیٰ معیار، شفافیت اور تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ نے منصوبے کے حوالے سے ڈیش بورڈ تیار کرنے اور اس کی ڈیجیٹل میپنگ کرانےکی ہدایت کی۔