counter easy hit

پی پی فرانس کا صدر منتخب ہونے پر چوہدری عبدالرزاق ڈھل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، سید کفایت نقوی

پیرس (یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے  سینئر وائس پریذیڈنٹ  سید کفایت نقوی نے چوہدری عبالرزاق ڈھل کو پی پی فرانس کا صدر منتخب ہونے پر  مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری عبدالرزاق ڈھل انتہائی ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں  اور انتہائی بے داغ کیریئر رکھتے ہیں اس لئے پی پی فرانس کے اہم ترین عہدے کیلئے قیادت نے ان کے نام پر اتفاق کیا ہے ۔ ان پر بلاشبہ پارٹی کے ہر جیالے کو بھرپور اعتماد ہے اور ہماری دعائیں اور نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ۔ اللہ پاک انہیں مزید کامیابیاں عطا کرے اور اس ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے میں ان کا حامی و ناصر ہو