برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) نوجوان صحافی و مصنف سید کاشف سجاد کی لارڈ میر آف برمنگھم برطانیہ سید شفیق حسین شاہ سے خصوصی ملاقات، لا رڈمیر آف برمنگھم سید شفیق حسین شاہ نے نوجوان صحافی و مصنف سید کاشف سجادکو انکی پہلی کتاب، دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر،، کے حوالہ سے تو صیفی سند اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔
اس موقع پر لارڈ میر آف برمنگھم سید شفیق حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جواں سال نسل کو اپنا شریک سفر بنا تے ہو ءے زندگی میں آگے بڑھنا ہوگا ۔ انہو ں نے کہا کہ آج کا نوجوان ہی آنے والے وقت میں ہما رے روشن مستقبل کا معمار اور عزت و کامرانی کا استعارہ ہے۔
دوران ملاقات لارڈمیر آف برمنگھم سید شفیق حسین شاہ نے اپنی کامیاب زندگی کے چند نمایاں پہلوءوں پر بھی مختصر روشنی ڈالی۔ انہو ں نے کہاکہ اپنا دیس اپنے ماں باپ ، رشتہ دار اور دوست احباب چھوڑ کر کسی پردیس میں گھر آباد کرنا بڑا مشکل کام ہے۔ ہر خوشی اور غم کا لمحہ اپنوں کی یاد سینوں میں آباد کردیتا ہے اور نہ چا ہتے ہو ءے بھی آنکھ اشک بار سی ہوجاتی ہے اسی دوران لارڈمیر نے نوجوان مصنف کو کونسل ہاءوس کا تفصیلی دورہ بھی کروایا اور مختلف پہلوءوں پر معلومات بھی فراہم کی۔
ملاقات کے اختتام پر لارڈ میر آف برمنگھم سید شفیق حسین شاہ نے نوجوان صحافی و مصنف سید کاشف سجاد کو انکی تارکین وطن اور امیگریشن کے حوالہ سے لکھی ہوءی کتاب کے حوالہ سے توصیفی سند اور اعزازی شیلڈبھی پیش کی اور انکی دوسری کتاب ،،میرا عنوان پاکستان پر تبادلہ خیال کیا۔