حکمران جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو زیادہ دیر گمراہ نہیں کرسکتے، تبدیلی کا پول کھل چکا ہے، سید کفایت نقوی
پیرس/اسلام آباد (ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکمران جھوٹ بول بول کر اپنی کارکردگی چھپا رہے ہیں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ جبکہ عوام اب ان کی اس فطرت سے تنگ آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوری بالادستی کیلئے کردار ادا کیا ہے اور ہم نے ہمیشہ حق حکمرانی کیلئے جدوجہد کی ہے اس وقت ملک کی جو صورتحال ہے یہ انتہائی گھمبیر صورتحال ہے ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکمران عوام کی حقوق کیلئے کچھ نہیں کرسکتے صرف عوام کا وقت ضائع کیا جارہا ہے اگر ملک میں صاف وشفاف انتخابات ہوتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی موجودہ حکمران جھوٹ کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اس وقت شدید علیل ہے ان کی صحت یابی کیلئے پارٹی کارکن دعاکریں موجودہ حکمرانوں کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے ہم سمجھتے ہیں جب تک ملک کے موجودہ حکمران کارروئیاں ٹھیک نہیں ہوتا اس وقت حالات بہترنہیں ہوسکتے