پانامہ ہنگامہ ن لیگ کا سب سے بڑا معاشی ایٹمی دھماکہ ہے جو کرپٹ حکومت کے سائنسدان اسحاق ڈار کے مرہون منت ہے ، کفایت نقوی
پیرس(ایس ایم حسنین)پیپلز پارٹی فرانس کے سابقہ سینئر نائب صدرجناب سید کفایت نقوی نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹم بم خالصتاً شہید بھٹو کا کارنامہ تھا جسے کرپٹ ن لیگی حکومت بڑی ڈھٹائی سے اپنے کریڈٹ پر لیتی رہی ہے ۔ اصل ایٹمی دھماکہ تو ان کے بس کی بات نہیں تھی مگر بہت زیادہ پر اعتمادی نے ان سے معاشی ایٹمی دھماکے کا شوشہ چھڑوا دیا اور پھر قوم دیکھ رہی ہے جو کہ پانامہ کی شکل میں چور وزیر اعظم اور کرپٹ وزرائ نے پانامہ کی شکل میں معاشی ایٹمی دھماکہ کیا اور بد قسمتی سے اس سارے کھیل کا سرغنہ بدقسمت قوم کا وزیر خزانہ ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پانامہ کمپنیاں اور منی لانڈرنگ ہی ن لیگ ۔ کرپٹ لیگ کا ’ معاشی ایٹمی دھماکہ‘ تھا جسکا اعلان شریف برادران اور اسحاق ڈاربار بار کر رہے تھے ۔ یہ ایٹمی معاشی تجربہ وہ 90ءکی دھائی میں ہی کر چکے تھے بس دنیا کے سامنے اب آیا ہے ۔