پیرس (عمیر بیگ)عابد شیر علی،سعد رفیق، رانا ثنا اللہ ، زعیم قادری، طلال چوہدری جیسے سیاسی بونے ہی (ن) لیگ کی تباہی کا سبب بنیں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے کیا، انہوں نے کہا کہ ، عوام اب کرپٹ حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کے ہاتھ صاف ہیں تو وزیر اعظم فوری طور پر مستعفی ہوں اور چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں آزاد جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کریں۔