پیرس(عمیر بیگ) وزیراعظم نوازشریف نفسیاتی دباؤمیں ہیں۔اس لئے وہ ہمیں دہشت گردوں سے ملا رہے ہیں۔ جب پاناما لیکس میں نوازشریف اور ان کے بیٹوں کا نام آیا تھا تو انہیں اخلاقی طور پر گھر چلے جانا چاہیے تھا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جو بھی اس میں ملوث ہے اس کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیءں۔