پیرس(عمیر بیگ) شریف برادران عوام کے بڑھتے ہوئے سمندر سے خائف ہیں 20 مئی کا جلسہ حکمرانوں کی آنکھیں کھول کر رکھ دیگا عوام کو دھوکہ دینے والوں کا دور گزر چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ باریوں میں اقتدار میں آنیوالوں نے ایک دوسرے کی کرپشن پر پردہ ڈال کر ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم 68 سال بعد بھی خوشحالی اور ترقی کے بجائے دن بدن تنزلی کی طرف جارہے ہیں