حکمرانوں کو عوام کی بہتری سے مطلب نہیں وہ اپنے خوابوں خواہشوں کو پورا کررہے ہیں ، سید ظریف شاہ
پیرس (عمیر بیگ) حکمرانوں کو عوام کی بہتری سے مطلب نہیں بلکہ میان برادران اپنے خوابوں کی تکمیل یعنی جاتی امر کو شاہی محل اور لاہو کو دارلحکومت بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ترقیاتی کاموں کو دیکھا جائے تو حکومت دوسرے علاقوں کو بھول کر صرف لاہو پر توجہ کیے ہوئے ہیں انہیں یادہی نہیں کہ لاہور دوسرے تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات عوام کو حق اور فراہمی حکومت کا فرض ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یس اُردو سے کیا ،انہوں نے کہا کہ سڑکیں اور پلوں کی تعمیر سے غریب فائدہ نہیں نہ ہی بڑے منصوبوں سے عوام کو کچھ ملنے والا ہے جبکہ موجودہ بلدیاتی الیکشن میں اصول اور قانون کی الٹ پلٹ جس میں قابلیت کی بنیاد پر بننے والے عوامی نمائندوں کی بجائے اتی غلام نما ممبران کو آگے لانے کی کوشش بھی بادشاہی یا وٹیر اشاہی نظام کی نشاندہی کررہی ہیں تاکہ کوئی بولنے والا نہ رہے لیکن حکمران یادرکھیں قائد تحریک عمران خاں کے چاہنے والے ایسی کسی کوش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے نہ ہی زیادہ دیر کھیل جاری رہے کا ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عوام کے حق کا مطالبہ کرتے ہیں حکمران زیادہ نہیں تو الیکشن سے پہلے کیے وعدے ہی پورے کردیں