پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمران پانامہ لیکس کو بھی اصغر خان کیس کی طرح داخل دفتر کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ناکامی ہو گی۔ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں خاندانی افراد کو نوازنے کے لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید ظریف شاہ سینئر رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ،ان کے سوا کوئی حقیقی تبدیلی نہیں لاسکتا۔جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری نواز شریف اور ان کے حواریوں پر عائد ہوگی۔