پیرس(نمائندہ خصوصی )سید نور الحسن شاہ ہر دلعزیز عوامی سیاستدان تھے، ان کی وفات سادات کے علالوہ ضلع گجرات کے عوام کیلئے سانحہ سے کم نہیں ، ہم سادات خاندان کے اس عظیم غم میں برابر کے شریک ہیں، ان خیالات کا اظہار سید ظریف شاہ رہنما تحریک انصاف فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سید نور الحسن شاہ جیسے مخلص دیانتدار اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے لیڈر روز روز پیدا نہیں ہوتے،اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پسماندگان کو صبرو جمیل عطا فرمائے آمین