counter easy hit

نااہل حکمرانوں کی تبا ہی کیلئے انکی کرپشن ہی کا فی ہے، سید ظریف شاہ

 Syed Shah Zarif

Syed Shah Zarif

پیرس(عمیر بیگ)تحر یک انصاف کو حکومت کیخلاف سازش کر نے کی کوئی ضرورت نہیں ،نااہل حکمرانوں کی تباہی کیلئے ان کی کر پشن اور لوٹ مار ہی کافی ہے ، حکمرانوں کا یوم حساب آچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر حکمران چاہتے ہیں کہ ہم احتجاج نہ کر یں تو وہ کر پشن اور لوٹ مار کر نا بند کر دیں ورنہ جب تک وہ کر پشن اور لوٹ مار کر یں گے ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور کر پشن کیخلاف دھر نا دینا یا احتجاج کرنا ہمارا آئینی اور جمہو ری حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ،